بچوں کی تقریر بعنوان حسد کی مذمت

بچوں کی تقریر ،اسکول کالج، مدرسہ اور مکتب کے چھوٹے بچے بچیوں کیلئے تیار شدہ تقریر بعنوان حسد کی مذمت
حضرات گرامی قدر محترم سامعین : مسلمان وہ ہوتا ہے جو سب انسانوں کے لئے اچھائی چاہتا ہے ، وہ اپنے اوپر دوسروں کو فوقیت دیتا ہے ،کسی کو کمتر نہیں سمجھتا کسی کی نعمت دیکھ کر نہیں جلتا، مسلمان کسی سے حسد نہیں کرتا ، وہ حسد کی برائی سے پاک ہوتا ہے، کیوں کہ حسد نیکی اور محبت کے خلاف ہے ، ایثار وقربانی کے خلاف ہے ، ہمدردی اور غمگساری کی خلاف ہے ، وہ سمجھتا ہے کہ حسد در اصل خدائی تقسیم پر اعتراض ہے لہذا یہ ایمان کے بھی خلاف ہے ،قرآن مجید میں ہے: أَمْ يَحْسُدُونَ النَّاسَ عَلَىٰ مَا آتَاهُمُ اللَّهُ مِن فَضْلِهِ ۖ* (النساء آیت:۵۴)، کیا یہ لوگوں
حسد کی مذمت
السلامُ علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ!
الـحـمـدلـلـه رب العالمين والصلاة والسلام على رسوله المبين وعلى آله وصـحبـه اجـمعین امابعد :قال النبي صلى الله عليه وسلم : لَا تَبَاغَضُوا وَلَا تَحَاسَدُوا وَلَا تَدَابَرُوا وَكُونُوا عِبَادَ اللَّهِ إِخْوَانًا .
حضرات گرامی قدر محترم سامعین : مسلمان وہ ہوتا ہے جو سب انسانوں کے لئے اچھائی چاہتا ہے ، وہ اپنے اوپر دوسروں کو فوقیت دیتا ہے ،کسی کو کمتر نہیں سمجھتا کسی کی نعمت دیکھ کر نہیں جلتا، مسلمان کسی سے حسد نہیں کرتا ، وہ حسد کی برائی سے پاک ہوتا ہے، کیوں کہ حسد نیکی اور محبت کے خلاف ہے ، ایثار وقربانی کے خلاف ہے ، ہمدردی اور غمگساری کی خلاف ہے ، وہ سمجھتا ہے کہ حسد در اصل خدائی تقسیم پر اعتراض ہے لہذا یہ ایمان کے بھی خلاف ہے ،قرآن مجید میں ہے: أَمْ يَحْسُدُونَ النَّاسَ عَلَىٰ مَا آتَاهُمُ اللَّهُ مِن فَضْلِهِ ۖ* (النساء آیت:۵۴)، کیا یہ لوگوں سے حسد کرتے ہیں اس فضل پر جو اللہ نے انھیں عطا کیا ہے ، مطلب یہ ہے کہ تم کون ہوتے ہو خدا پر اعتراض کرنے والے اللہ جسے چاہتا ہے اپنے فضل سے نوازتا ہے ۔
حضرات ! حسد کہتے ہیں کسی کی خوشحالی پر جلنا اور اس کی بربادی کی تمنا کرنا ، حاسد بھی نہیں چا ہتا کہ کسی کو کچھ مال و دولت ملے کسی کو حسن وشرافت ملے، وہ ہر ایک کی نیک نامی سے جلتا ہے ، وہ دوسری کی عزت وشہرت سے پریشان رہتا ہے ،اور جب دل کی یہ آگ زیادہ بھڑکتی ہے تو انسان نہایت گھٹیا حرکت پر اتر جاتا ہے یہاں تک کہ حسد کبھی کبھی قتل و غارت اور دائمی دشمنی کا ذریعہ بن جاتا ہے، یہ حسد ہی تھا جس نے ابلیس کو آدم علیہ السلام کے آگے سجدے سے روک دیا ، یہ حسد ہی تھا جس نے قابیل کو ہائیل کے قتل پر آمادہ کیا، یہ حسد ہی تھا جس نے برادران یوسف کو یوسف علیہ السلام جیسے معصوم پیغمبر کے ساتھ ظلم و زیادتی پر مجبور کیا، مگر آپ جانتے ہیں کہ اس حسد کے نتیجے میں نقصان کس کا ہوا تھا ، ذلت کس کو ملی تھی ،شرمندہ کس کو ہونا پڑا تھا، معلوم ہوا کہ حسد کرنے والا حسد سے صرف اپنا ہی نقصان کرتا ہے وہ خود اپنی ہی آگ میں جل بھن کر ختم ہو جا تا ہے۔ حسد کی برائی سمجھنے کے لئے یہ بات کافی ہے کہ خوداللہ تعالی نے اپنے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کو حسد سے پناہ مانگنے کی تعلیم فرمائی ہے، فرمایا: وَمِن شَرِّ حَاسِدٍ إِذَا حَسَدَ* یعنی) اے نبیﷺ آپ کہئے کہ اے اللہ ! میں تیری پناہ چاہتا ہوں حاسد کے شر سے جب وہ حسد کرے۔
نیز آپﷺ کا ارشاد گرامی ہے: إِيَّاكُمْ وَالْحَسَدَ فَإِنَّ الْحَسَدَ يَأْكُلُ الْحَسَنَاتِ كَمَا تَأْكُلُ النَّارُ الْحَطَبَ، ‏‏‏‏‏‏* (ابوداودشریف) ،حسد سے بچو کیوں کہ یہ نیکیوں کو ایسے کھا جا تا ہے جیسے آگ لکڑیوں کو کھا جاتی ہے۔ ایک جگہ فرمایا: لَا تَبَاغَضُوا وَلَا تَحَاسَدُوا وَلَا تَدَابَرُوا وَكُونُوا عِبَادَ اللَّهِ إِخْوَانًا : یعنی ایک دوسرے سے بغض نہ رکھو حسد نہ کرو اعراض نہ کرو اور آپسی قطع تعلق نہ کرو اے اللہ کے بندو! بھائی بھائی بن جاؤ۔ ( بخاری ومسلم )۔
دنیا میں سب سے زیادہ حاسد قوم یہودی ہیں ،لہذا یہ مسلمانوں کا شیوہ ہرگز نہیں ہوسکتا مسلمان ہو اور حاسد ہو بڑے تعجب کی بات ہے ، آپﷺ نے فرمایا: کسی بندے کے دل میں ایمان اور حسد جمع نہیں ہو سکتے (نسائی شریف)۔
اس لئے آج سے یہ عہد کرتے ہیں کہ ہم کسی سے حسد نہیں کر یں گے، کوئی آگے بڑھ رہا ہے تو اسے دعا د یں گے ، ماشاءاللہ کہیں گے، اس کی نعمت کو دیکھ کر نہیں جلیں گے ، ہوسکتا ہے اللہ تعالی ہمارے اس عمل سے خوش ہوکر ہمیں بھی وہ دولت وشہرت عطا کر دے اللہ تعالی ہمیں عمل کی توفیق دے۔
وما علینا الا البلاغ۔
والسلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ

Leave a Comment

Top 10 Short Hadees For Kids : بچوں کیلئے دس مختصر اور آسان حدیث Urdu Dua : اولاد کے حق میں والدین کی دس اہم اردو دعائیں Top 10 Nuslim Baby Boy Name Letter J جیم سے شروع ہونے والے مسلم بچوں کے اسلامی نام Top 10 Islamic Baby Girls Names Letter T تا سے شروع ہونے والے بچوں کے اسلامی نام Top 10 islamic baby girls names letter B با سے شروع ہونے والے بچوں کے دس اسلامی نام Alzheimer’s ka ilaj نسیان بھولنے کی بیماری کا علاج