بچوں کی تقریر بعنوان دغابازی

بچوں کی تقریر، اسکول مدرسہ اور مکتب کے چھوٹے بچے بچیوں کیلئے تیار شدہ تقریر بعنوان دغابازی
حضرات سامعین ، معزز حاضرین : ابھی ابھی میں نے آپ لوگوں کے سامنے ایک حدیث مبارکہ پڑھی ہے ، جس میں حضرت انس رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ: بہت کم ایسا ہوا کہ رسول ﷺ نے ہمیں خطاب کیا ہو اور اس میں یہ نہ فرمایا ہو۔ کہ: اس شخص کا ایمان نہیں جو امانت دار نہیں اور اس کے دین کا کوئی اعتبار نہیں جس کے اندر عہد کی پابندی نہیں۔

بچوں کی تقریر بعنوان دغابازی

دغا بازی
السلامُ علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ!
الحمد لله والصلاة والسلام على رسوله المصطفى أما بعد: قال النبی صلى الله علیہ وسلم : لا إيمانَ لمن لا أمانةَ له ، ولا دينَ لمن لا عهدَ له، ( رواه البيهقي في شعب الايمان ).
حضرات سامعین ، معزز حاضرین : ابھی ابھی میں نے آپ لوگوں کے سامنے ایک حدیث مبارکہ پڑھی ہے ، جس میں حضرت انس رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ: بہت کم ایسا ہوا کہ رسول ﷺ نے ہمیں خطاب کیا ہو اور اس میں یہ نہ فرمایا ہو۔ کہ: اس شخص کا ایمان نہیں جو امانت دار نہیں اور اس کے دین کا کوئی اعتبار نہیں جس کے اندر عہد کی پابندی نہیں۔
آج ہمارے معاشرے میں دھوکہ دہی عام ہوتی جارہی ہے ،مکر وفریب کو ہوشیاری کا نام دیا جارہا ہے ، دغا بازی کو عقلمندی کا کام سمجھا جار ہا ہے ، جب سے آن لائن اور نیٹ بینکنگ کا سسٹم شروع ہوا ہے تب سے دھوکہ دہی کے معاملے روز بروز بڑھتے جارہے ہیں ، پہلے زمانے میں دھوکہ دینا لچے لفنگوں اور گھٹیا قسم کے لوگوں کا کام تھا آج کے دور میں اسے پڑھے لکھے لوگ فیشن کے طور پر کر رہے ہیں ، افسوس کہ اس معاملے میں آج مسلمان بھی کسی سے پیچھے نہیں ۔
حضرات ! دھوکہ دہی اسلام میں نہایت براعمل ہے ، اللہ اور اس کے رسول علیہ السلام نے اس سے سختی سے روکا ہے ، آپﷺ نے فرمایا: جس شخص میں یہ چار صفات ہوں وہ پکا منافق ہے اور جس میں ان چار میں سے کوئی ایک خصلت ہو اس میں منافقت کی ایک صفت ہے جب تک کہ وہ اسے نہ چھوڑ دے، جب اسے امانت دی جاۓ تو خیانت کرے ، بات کرے تو جھوٹ بولے، معاہدہ کرے تو دھوکہ دے، اور جب لڑے تو گالی دے ( بخاری ومسلم )۔
ایک دن رسول اللہﷺ غلے کے ڈھیر سے گزرے ، اس میں ہاتھ داخل کیا تو آپ کی انگلیاں تر ہوگئیں پوچھا اے غلے والے ! یہ کیا ہے؟ اس غلے والے نے کہا رات بارش ہوگئی تھی تو ہم نے سوکھا غلہ اوپر رکھ دیا آپ نے فرمایا: کیلے والے حصہ کو او پر کیوں نہ کر دیا تا کہ لوگ اسے دیکھ سکتے ، ( مَنْ غَشَّنَا فَلَيْسَ مِنَّا ) جس نے دھوکہ دیا وہ مجھ میں سے نہیں ہے ، ( صحیح مسلم )۔
یا درکھنا چاہئے کہ جب ہم کسی کو دھوکہ دیتے ہیں تو اس کا وبال ہمارے ہی اوپر پڑتا ہے قرآن پاک میں ہے” فَمَن نَّكَثَ فَإِنَّمَا يَنكُثُ عَلَىٰ نَفْسِهِ ۖ “ ( الاحزاب آیت: ۵۸ ) کہ جو شخص عہد توڑے گا یعنی دھوکہ دے گا تو عہد توڑنے کا وبال اسی پر ہوگا ، ایک جگہ فرمایا: وَلَا يَحِيقُ الْمَكْرُ السَّيِّئُ إِلَّا بِأَهْلِهِ ۚ (فاطر آیت ۴۳ ) اور بری تد بیر یعنی مکر وفریب اس کے کرنے والے ہی پر پڑتی ہے ۔
یہی وجہ ہے کہ اللہ تعالی نے قرآن پاک میں جگہ جگہ پر وعدہ پورا کر نے کا حکم فرمایا ہے اور وعدہ پورا کرنے کو ایمان واسلام کی علامت بتلائی ہے ،سورہ بقرہ میں ہے” وَالْمُوفُونَ بِعَهْدِهِمْ إِذَا عَاهَدُوا ۖ،) یعنی مؤمنین جب کسی سے وعد ہ و معاہدہ کرتے ہیں تو اسے پورا کرتے ہیں ، اسی طرح ان لوگوں پر سخت وعید نازل فرمائی ہے جو عہد کوتوڑتے ہیں ،اسی سورت میں ہے :الَّذِينَ يَنقُضُونَ عَهْدَ اللَّهِ مِن بَعْدِ مِيثَاقِهِ ) ، یعنی کفار ومشرکین ایسے ہیں جو اللہ تعالیٰ کے عہد کو قسم کھانے کے بعد بھی توڑتے ہیں۔
حضرات گرامی! خلاصہ یہ کہ دھوکہ اور دغا بازی نہایت ہی نا پسندیدہ عمل ہے یہ ایمان کے لئے زہر قاتل اور معاشرے کے لئے بہت خطرناک ہے ، اللہ تعالی ہم سب کو اس برے عمل سے بچنے کی توفیق عطافرماۓ آمین ؛
وما علینا الا البلاغ ،
والسلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ

Leave a Comment

Top 10 Short Hadees For Kids : بچوں کیلئے دس مختصر اور آسان حدیث Urdu Dua : اولاد کے حق میں والدین کی دس اہم اردو دعائیں Top 10 Nuslim Baby Boy Name Letter J جیم سے شروع ہونے والے مسلم بچوں کے اسلامی نام Top 10 Islamic Baby Girls Names Letter T تا سے شروع ہونے والے بچوں کے اسلامی نام Top 10 islamic baby girls names letter B با سے شروع ہونے والے بچوں کے دس اسلامی نام Alzheimer’s ka ilaj نسیان بھولنے کی بیماری کا علاج