بچوں کی تقریر بعنوان ذکر کے فضائل

بچوں کی تقریر، اسکول مدرسہ اور مکتب کے چھوٹے بچے بچیوں کیلئے تیار شدہ تقریر بعنوان ذکر کے فضائل
اللہ کا ذکر دلوں سے ظلمت مٹا کر حلاوت ایمانی پیدا کرتا ہے۔ روح و قلب کو طمانیت بخشتا ہے۔ اللہ کا ذکر جب دل میں بس جاتا ہے تو پھر کوئی طاقت اس سے دور نہیں کرسکتی۔ جتنا ہم اللہ کا ذکر کریں گے قرب
السلامُ علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ!
الـحـمـد لله وكفى والصلاة والسّلام على رسوله المصطفى أما بعد: قال تعالى : فَاذْكُرُونِي أَذْكُرْكُمْ،* وقال:  وَلَذِكْرُ اللَّهِ أَكْبَرُ ۗ، *صدق الله العظيم –
حضرات اکابر، معزز حاضرین ، پیارے دوستو!
اللہ تعالیٰ نے اپنی یاد کے لئے ہمیں مختلف عبادتیں عطا فرمائی ہیں ،نماز ، روز و حج ،صدقہ وخیرات یہ سب اسی کی شکلیں ہیں لیکن ان تمام عبادتوں کے ساتھ ہمیں ایک اہم عبادت ذکر کی شکل میں عطا فرمائی ہے جو عبادتوں میں سب سے آسان ہونے کے باوجود سب سے افضل عبادت ہے ، جس کے بارے میں خود اللہ تعالی نے فرمایا ہے: وَلَذِكْرُ اللَّهِ أَكْبَرُ ۗ ) اور اللہ کا ذکر سب سے بڑی چیز ہے۔
حضرات ! آج ہمارا نام کسی بڑی مجلس میں آجاۓ ، کوئی سرکاری آدمی کسی مجمع میں ہمارا تذکرہ کر دے تو ہم کتنا خوش ہوتے ہیں ، ہم اپنی خوش نصیبی پر پھولے نہیں ساتے لیکن یہ کیا خوش نصیبی ہے جو ایک وقت کے بعد ختم ہو جاۓ گی ، اصل خوش نصیبی اور فخر کی بات تو یہ ہے کہ ہمارا تذکرہ اس مجلس میں آ جائے جہاں معصوم فرشتے بیٹھے ہوں اور ذکر کرنے والا کوئی اور نہیں بلکہ خوداللہ جل جلالہ ہو، بھلا اس سے بڑی سعادت اور کیا ہوسکتی ہے، ارشادربانی ہے : فَاذْكُرُونِي أَذْكُرْكُمْ، *) تم مجھے یاد کرو میں تمہیں یادکروں گا ۔
حضرات گرامی! ذکر کے اتنے فائدے ہیں جنھیں چند لفظوں میں بیان نہیں کیا جاسکتا ، علامہ ابن القیم جوزی رحمۃ اللہ علیہ نے ذکر کے سو سے بھی زیادہ فائدے لکھے ہیں ان میں سے چند ایک فائدے آپ بھی ساعت فرمائیں۔
فرماتے ہیں : ذکر شیطان کو دفع کرتا ہے ، اس کی قوت کو توڑتا ہے ، اللہ کی خوشنودی کا سبب ہے ، دل سے فکر وغم کو دور کرتا ہے ، قلب میں فرحت و انبساط پیدا کرتا ہے ، بدن اور دل کو قوت بخشتا ہے، چہرہ اور دل کو منور کرتا ہے ، رزق کو کھینچتا ہے، ذکر کرنے والے کو ایک رعب عطا کیا جا تا ہے ، حلاوت کا لباس پہنایا جا تا ہے، ذکر اللہ کی محبت پیدا کرتا ہے ، ذکر اللہ کے قرب کا سبب ہے، اللہ تعالی کی معرفت کا دروازہ ہے، اللہ کا خوف اور ہیبت نصیب ہوتا ہے ، ذکر دل اور روح کی غذا ہے ، ذکر دل کے میل کچیل اور زنگ کو دور کرتا ہے، ذکر دل کے لئے ایسا ہے جیسے مچھلی کے لئے پانی ہوتا ہے۔ ذکر اللہ کی برکت سے زبان لغویات سے محفوظ رہتی ہے ، چغل خوری ، جھوٹ ، بد گوئی اور غیبت سے زبان کی حفاظت ہوتی ہے ، ذکر کی مجلس فرشتوں کی مجلس جیسی ہوتی ہے ، ذکر کی برکت سے گناہ کا چھوڑ نا آسان ہو جا تا ہے ، ذکر کی کثرت سے دوسری نیکیوں کی توفیق ہوتی ہے ، ذکر کی وجہ سے اور عبادتوں کا کرنا آسان ہوتا ہے ، ذکر الہٰی سے انسان سعید و نیک بخت بن جا تا ہے ، ذکر قیامت کے دن حسرت و افسوس سے بچنے کا ذریعہ ہے، ذکر آسان ہونے کے باوجود تمام عبادت سے افضل ہے، ذکر کی پابندی کرنے والا جنت میں ہنستا ہوا داخل ہوگا۔
ایک بار حضرت موسیٰ علیہ السلام نے عرض کیا ”یا اللہ ! تو نے مجھ پر بہت احسانات کئے ہیں مجھے کوئی ایسا طریقہ بتلا دے کہ میں تیراشکر ادا کرسکوں ،اللہ تعالی نے فرمایا: موسی! تم جتنا زیادہ میرا ذکر کرو گے اتنے ہی زیادہ شکر ادا کر سکو گے ، اپنی زبان کو میرے ذکر کے ساتھ تر و تازہ رکھا کرو۔
محترم حضرات! ذکر اللہ کے اتنے فضائل معلوم ہونے کے بعد ہمیں چاہئے کہ ہم ہر وقت اٹھتے بیٹھتے اللہ کا ذکر کرتے رہیں ، اس کی یاد کو اپنے دل کا قرار بنائیں ، تا کہ کل قیامت کے دن کسی طرح کا کوئی حسرت افسوس نہ اٹھانی پڑے۔
رشک کرتا ہے فلک ایسی زمیں پر اسعد
جس پہ دو چار گھڑی ذکر خدا ہوتا ہے۔
وآخر دعوانا ان الحمد لله رب العالمين .
والسلام عليكم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ

Leave a Comment

Top 10 Short Hadees For Kids : بچوں کیلئے دس مختصر اور آسان حدیث Urdu Dua : اولاد کے حق میں والدین کی دس اہم اردو دعائیں Top 10 Nuslim Baby Boy Name Letter J جیم سے شروع ہونے والے مسلم بچوں کے اسلامی نام Top 10 Islamic Baby Girls Names Letter T تا سے شروع ہونے والے بچوں کے اسلامی نام Top 10 islamic baby girls names letter B با سے شروع ہونے والے بچوں کے دس اسلامی نام Alzheimer’s ka ilaj نسیان بھولنے کی بیماری کا علاج