بچوں کی تقریر بعنوان سلام کی فضیلت

بچوں کی تقریر ،اسکول کالج ،مدرسہ اور مکتب کے چھوٹے بچے اور بچیوں کیلئے بہترین تقریر بعنوان سلام کی فضیلت
محترم حضرات! دنیا میں ہر قوم کا یہ دستور ہے کہ جب وہ آپس میں ایک دوسرے سے ملاقات کرتی ہے تو پہلے کچھ جملے بولتی ہے، یہ ملاقات کا ایک طریقہ ہے کوئی نمستے کہتا ہے تو کوئی پر نام کہتا ہے ، کوئی گڈ مور نگ کہتا ہے تو کوئی کچھ اور کہتا ہے غرض ہر قوم کے ملنے کا انداز الگ ہے اور ملاقات کے وقت بولے جانے والے الفاظ بھی الگ الگ مگر اسلام نے ملاقات کے جو آداب وطریقے سکھائے ہیں حقیقت یہ ہے کہ اس سے زیادہ پیارا طریقہ اور بہترین انداز کسی
السلامُ علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ!
الـحـمـدلله رب العالمين والصلاة والسلام على رسوله الكريم، امابعد: قال النبی ﷺ: أَفْشُوا السَّلَامَ بَيْنَكُمْ ۔
محترم حضرات! دنیا میں ہر قوم کا یہ دستور ہے کہ جب وہ آپس میں ایک دوسرے سے ملاقات کرتی ہے تو پہلے کچھ جملے بولتی ہے، یہ ملاقات کا ایک طریقہ ہے کوئی نمستے کہتا ہے تو کوئی پر نام کہتا ہے ، کوئی گڈ مور نگ کہتا ہے تو کوئی کچھ اور کہتا ہے غرض ہر قوم کے ملنے کا انداز الگ ہے اور ملاقات کے وقت بولے جانے والے الفاظ بھی الگ الگ مگر اسلام نے ملاقات کے جو آداب وطریقے سکھائے ہیں حقیقت یہ ہے کہ اس سے زیادہ پیارا طریقہ اور بہترین انداز کسی قوم و مذہب میں نہیں پایا جا تا ۔
جب ہم کسی سے ملاقات کرتے ہیں تو کہتے ہیں السلام عـلـيـكـم ورحـمة الله و برکاتہ ، جس کا مطلب ہے کہ آپ پر سلامتی اور خدا کی رحمت و برکت ہو، یہ کتنی اچھی دعا ہے ملاقات بھی ہورہی ہے اور ہم ایک دوسرے کو سلامتی کی صحت و تندرستی کی دعا بھی دے رہے ہیں ۔
حضرات: آپ سلام کی اہمیت کا اندازہ اس بات سے لگا سکتے ہیں کہ جب رسول اللہﷺ معراج میں تشریف لے گئے تو اللہ تعالی نے ملاقات کے وقت حضورﷺ پہلا جملہ جو کہا تھا وہ یہی تھا’ السلام علیک ایها النبی ورحمة الله و بركاته) کہ اے نبی آپ پر خدا کی جانب سے سلامتی رحمت اور برکت ہو، جسے آج بھی مسلمان پانچ وقت کی نماز میں پڑھتا ہے ، یہی وجہ ہے کہ آپ ﷺ نے فرمایا : سلام اللہ تعالی کے ناموں میں سے ہے جسے اس نے زمین پرا تارا ہے لہذا اسے آپس میں پھیلاؤ کیوں کہ جب کوئی مسلمان آگے بڑھ کر سلام کرتا ہے اور سامنے والے جواب دیتے ہیں تو اس سلام کرنے والے کو ان پر سلام یاد دلانے کی وجہ سے ایک درجہ فضیلت حاصل ہوتی ہے۔ لیکن اگر وہ لوگ جواب نہ دیں تو ان سے افضل یعنی فرشتے اس کے سلام کا جواب دیتے ہیں (الادب المفر وحد یث: ۱۰۳۹،طبرانی: ۱۰۳۹۱)۔
حضرات : قرآن میں اللہ تعالی نے سلام کو مبارک اور طبیب فرمایا ہے اور فرمایا کہ جنتی جب آپس میں ملاقات کریں گے تو ان کی زبان پر بھی سلام ہی سلام ہوگا ، جنت کا ایک نام دارالسلام یعنی سلامتی کا گھر رکھا گیا ہے ، اسی طرح احادیث شریفہ میں سلام کی بڑی فضیلت بیان کی گئی ہے آپ ﷺ نے فرمایا : سب سے بہترین اسلام یہ ہے کہ تم لوگوں کو کھانا کھلا ؤ اور جسے جانتے ہو یا نہیں جانتے ان سب کو سلام کرو، فرمایا: لوگو! تم جنت میں داخل نہیں ہو سکتے جب تک ایمان نہ لے آؤ اور تمہارا ایمان مکمل نہیں جب تک تم آپس میں محبت نہ کرنے لگو ، کیا میں تمہیں ایسی چیز نہ بتاؤں جسے تم کرنے لگو تو خود بخود محبت ہونے لگے آپس میں سلام کو خوب عام کرو ، فرمایا: قیامت کے دن اللہ تعالیٰ سے سب زیادہ نزدیک وہ شخص ہوگا جو سلام سب سے پہلے سلام کرتا ہے ، نیز فرمایا : سلام میں پہل کرنے والا تکبر سے بری ہے، ( مشکوۃ شریف حدیث :4439) ۔
 آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: کسی نے السلام علیکم کہا تو دس نیکی کا ثواب ورحمۃ اللہ کہا تو بیس نیکی کا ثواب و برکاتہ کہا تو تیس نیکی کا ثواب ملتا ہے ،
حضرات! خلاصہ یہ ہے کہ سلام ایک خدائی تحفہ ہے ، سلام سے برسوں کی نفرت ایک لمحے میں ختم ہو جاتی ہے ، سلام مسلمانوں کی پہچان ہے، سلام آپس میں ملنے کا خوبصورت اسلامی طریقہ بھی ہے اور دعا و عبادت بھی ہے ، لہذا ہم مسلمانوں کو چاہئے کہ سلام کو زیادہ سے زیادہ عام کریں ،
وما علينا الا البلاغ ۔
والسلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ

Leave a Comment

Top 10 Short Hadees For Kids : بچوں کیلئے دس مختصر اور آسان حدیث Urdu Dua : اولاد کے حق میں والدین کی دس اہم اردو دعائیں Top 10 Nuslim Baby Boy Name Letter J جیم سے شروع ہونے والے مسلم بچوں کے اسلامی نام Top 10 Islamic Baby Girls Names Letter T تا سے شروع ہونے والے بچوں کے اسلامی نام Top 10 islamic baby girls names letter B با سے شروع ہونے والے بچوں کے دس اسلامی نام Alzheimer’s ka ilaj نسیان بھولنے کی بیماری کا علاج